نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) حکومت عوامی تقسیم کے نظام کے تحت براہ راست کیش ٹرانسفر اسکیم کو جلد سے جلد پورے ملک میں نافذ کرنے کے لئے مستعد ہے تاکہ فیضیاب ہونے والے خاندان کی خواہش کے مطابق اشیاء کی خریداری کر سکے۔
غذا شہری رسدات اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے يواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ اس منصوبہ کو پورے ملک میں نافذ کرنے کے لیے
بنیادی سہولت توجہ دی جا رہی ہے اور جن جن ریاستوں میں اس کیلئے مناسب نظام قائم ہو جائے گا وہاں حکومت فیضیاب ہونے والے خاندان کے سربراہ کے اکاؤنٹ میں براہ راست مطلوبہ رقم جمع کرا دے گی۔
مسٹر پاسوان نے بتایا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر براہ راست کیش ٹرانسفر اسکیم کو مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈي گڑھ، پڈوچیري اور دادر ناگر حویلی میں لاگو کیا گیا ہے